لکھنؤ، 27 ؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے نوئیڈاکے ایک پارک میں نماز پرپابندی لگانے کے ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کے تبصرے کولے کر بی جے پی نے بدھ کو کہا کہ اویسی ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئے ہیں۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان چندرموہن نے کہاکہ اویسی ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئے ہیں،وہ حقائق نہیں جانتے۔ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار قانون نظام کو اہم مانتی ہے اور جو کچھ نوئیڈا پولیس نے کیا ٹھیک کیا۔دراصل اویسی نے مبینہ طور پر لکھا ہے کہ اتردی پردیش کی پولیس نے کانوڑیوں کے لئے پھول برسائے تھے لیکن ہفتے میں ایک بارپڑھی جانے والی نماز سے امن اور ہم آہنگی خراب ہوسکتی ہے،یہ ویساہی ہے کہ تم مسلمانوں سے کہہ رہے ہو کہ تم کچھ بھی کرلو لیکن غلطی تمہاری ہی ہوگی۔چندرموہن نے کہا کہ پبلک پارکوں میں اس طرح کے(نماز)کے انتظام جس پر لوگ اعتراض کررہے ہوں ، اس کو محدودکرنے اور امن انتظامات کولے کراٹھاگیاقدم قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اویسی نہیں پتہ کیاکانوڑیاترا کیا ہے؟۔ترجمان نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت تمام مذہبی تہواروں کے منائے جانے کا خیال رکھتی ہے۔